پی آئی اے نے سعودی عرب جانے کیلئے کرایوں میں اضافہ کردیا
کراچی:قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے کیلئے کرایوں میں اضافہ کردیاہے،اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے کرایہ کو یک دم بڑا جمپ لگوا دیا،کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ27 ہزار روپے کردیا گیاجبکہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ33ہزار کردیا گیا، لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار کردیا گیا
Load/Hide Comments


