امر یکی کانگریس کے دو ارکان کرونا وائرس کا شکار

واشنگٹن: امریکہ میں اراکان کانگریس کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس سے متعلق امدادی پیکیج بل منظور کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے ارکانگریس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ماریو ڈیاز بلارٹ اور اور اوٹا کے بین میک ایڈمز بیمار ہو گئے۔بین میک ایڈمز نے کہا ہے کہ مجھے بخار اور خشک کھانسی ہے اور ڈاکٹر کے کہنے پر قرنطینہ میں ہوں۔ماریو ڈیاز بلارٹ کہتے ہیں کہ وہ کافی بہتر ہیں تاہم کورونا وائرس سے متعلق بل پر ووٹ دینے کے بعد سے خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔امریکہ سینیٹ میں کورونا وائرس سے متعلق امدادی پیکج بل منظور کر لیا گیا ہے جبکہ امریکی سینیٹ میں تنخواہ کے ساتھ چھٹیوں کو بل بھی منظور کیا گیا۔ سینیٹ میں منظور کیے گئے بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں