راحت فتح علی خان فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

موسیقی کے شعبے میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے کے بعد اب راحت فتح علی خان فلم میں بھی جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔پاکستانی فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کہ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں