بار باڈیز کا بلوچستان میں باررومز کو بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار سبی ہائیکورٹ بار کیچ کوئٹہ بار کے مشترکہ بیان میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان بھر میں بار رومز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام وکلاء سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اس وقت کرونہ وائرس ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے بلوچستان میں صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اس کا واحد حل اپنے گھروں میں زیادہ سے زیادہ قیام ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار باڈیز نے فیصلہ کیا کہ 24 مارچ سے دو ہفتوں کیلئے صوبے بھر کے تمام بار رومز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس بلوچستان موجودہ نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان بھر میں عدالتوں کو دو ہفتوں کیلئے بند کر کے عوام وکلاء اور جحجز اور ان کے اسٹاف کے جانوں کو محفوظ بنائے بعد کے افسوس سے بہتر کہ بروقت صیح اور دور اندیشی پر مشتمل فیصلے کیے جاے بیان تمام وکلاء کو گھروں میں رہنے کی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں