کورونا وائرس وفاقی اورصوبائی حکومتوں کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب ہمہ وقت تیار ہیں،لاک ڈاؤن صحت عامہ کے لئے ناگزہے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ ہم جلد از جلد کورونا کو ملک اور صوبے سے ختم کریں،23مارچ ہمیں متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے، یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940کو ہمارے اباؤ اجداد نے ایک عہد کیا جسے 14اگست 1947کو عملی جامہ پہنایا آج بھی ملک و ملت و 1940کے جذبے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر وفاقی اورصوبائی حکومتوں کا ایک پیج پر ہونا ناگزیر ہے وفاقی حکومت اس اہم ترین معاملے کو الجھانے کے بجائے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کرے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت لائحہ عمل مرتب کرے، انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی بلوچستان کورونا کے خلاف کھڑی اور عوام کو آگاہی فراہم کریگی عوام بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کچھ دن کے لئے نقل و حرکت کو محدود کریں انہوں نے ملک کے لئے قربانیا ں اور گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی تمام شخصیات کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پاکستان شہداء،قائدین اور ملک کے لئے اپنا سب کچھ وقف کرنے والوں کی مرہون منت ہے۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں