کرونا وائرس, خضدار بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن

خضدار : اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے بعد خضدار مکمل طور پر لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز، تمام ٹرانسپورٹرز بشمول لوکل پبلک ٹرانسپورٹ/ کوچ /ویگن وغیرہ، غیر معینہ مدت تک کیلٸے بند، قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلوں پر تالا تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبائی حکومت کی ہدایت اور دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے دفتر سے اتوار کے روز ایک اعلامیہ جاری ہوا تھا جس میں تمام ٹرانسپورٹرز بشمول لوکل پبلک ٹرانسپورٹ/ کوچ /ویگن وغیرہ کوغیر معینہ مدت تک بند رہنے کی ہدایت دی گٸی تھی اور تاجران کو دکانیں مکمل طور پر بند رکھنے کی بھی ہدایت کی گٸی تھی تاہم میڈیکل اسٹورز،  پرچون اشیاء و خردونوش کی دکانیں، تندورز، سبزی اور گوشت فروخت کرنے والوں کو اس پابندی سے مستثنٰی کیاگیا جس کے بعد خضدار میں کاروباری مراکز، شہر و قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہی، خضدار بازار سنسان دیکھاٸی دینے لگی جبکہ شہر میں آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہوکر رہے گیا جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوٸے جبکہ اعلامیہ کے مطابق ہی خضدار کے میڈیکل اسٹورز، نجی اسپتال اور سبزی پھل فروشوں سمیت جنرل سٹور کی متعدد دکانیں کھلی رہی اور پولیس، لیویز فورس کی جانب سے پوری شہر میں گشت کی گئی  جہاں کوئی دکان کھلی نظر آتی متعلقہ دکان کو بند کرتے اور جہاں رش نظر آتی تو رش کو منتشر کیا جاتارہا اور شہر کے داخلی و خاری راستوں پر گشت کو بڑھاکر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کو سخت کیاگیا۔ گشت اور چیکنگ کے دوران  پکنک منانے والوں اور دیگر شہروں سے آنے والوں کو روک کر واپس کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں