ڈھاڈر، دکانوں میں نقب زنی کیخلاف شٹر ڈاوؤن ہڑتال

بولان:ڈھاڈر رندعلی بازار میں نامعلوم چور ہندوبرادری کے دو دکانوں میں نقب زنی کرکے لاکھوں روپے لیکر رفو چکر،واقعہ کے بعد تاجران،سیاسی سماجی رہنماؤں کا احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال،احتجاجی ریلی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں،حاجی خان جتوئی، نصیر احمد بنگلزئی،مولانا حافظ یعقوب تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ ڈھاڈر رند علی بازار میں نامعلوم چوروں نے مکھی گلے اور روی کمار کی پرچون کی دکانوں میں نقب زنی کرتے ہوئے دس لاکھ سے زائد روپے لے اڑے واقعہ کے بعد ہندو پنچائیت کی کال پر احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری دکانیں بند کی گئی اور ایک احتجاجی ریلی رندعلی بازار سے نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں،ٹریڈ یونیز کے علاوہ مختلف طبقات کی بڑی تعداد شریک تھے مظاہرین پریس کلب ڈھاڈر پہنچے اسموقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خان جتوئی کے علاوہ نصیر احمد بنگلزئی،مولانا حافظ یعقوب دیگر نے کہا کہ ڈھاڈر میں ایک مرتبہ پھرایک سازش کے تحت حالات بدامنی کی طرف جارہے ہیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں عوام اور تاجربرادری میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے اور واقعہ میں ملوث چوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی اور پولیس واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد منظر عام پر لاکر قانون کے تقاضے پورے کیئے جائیں اور ہندوبرداری کو تحفظ دینے کے ساتھ چوری کی گئی رقوم بر آمد کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں