مستونگ، احکامات کی خلاف ورزی، 19 گاڑیوں سے 400 مسافر گرفتار
مستونگ :ایس پی سی وی او ایم ضلعی انتظامیہ کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر غیر قانونی طورپر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں میں نقل وحمل پر پابندی کے باوجود سفر کرنے پر مجموعی طور پر 19 گاڑیوں سے 400 مسافروں کو حراست میں لیکر مزید کاروائی کے لیئے کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کر دیئے اس سلسلے میں ڈپٹی کیمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشہ اور پھیلاو کو روکنے کے لیئے صوبائی اور مرکزی حکومت نے بین الاصوبائی اور انٹر ڈسٹرکٹ مسافر گاڑیوں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سفر کرنے والے ٹرکوں شہزور گاڑیوں سوزوکی وین اور دیگر گاڑیوں میں مسافروں کو غیر قانونی طورپر 19 گاڑیوں میں مجموعی طورپر 400 مسافر گاڑیوں میں مستونگ کے حدود میں لیویز چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ حراست میں لیکر مزید کاروائی کے لیئے کوئٹہ انتظامیہ کے حوالے کر دیئے