جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ویسے ہی کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ویسے ہی کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں،عوام سے اپیل ہے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاک ڈان کریں گے تو چند دن کی پریشانی ہوگی،لاک ڈاون نہ کیا تو کئی مہینے پریشان ہونا پڑیگا،ہمیں کرونا کے پھیلا کو روکنا ہے، اس بیماری کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت سے اپیل ہے جلد سخت فیصلے لیں، وفاق جلدی فیصلے کرے تاکہ ہم کرونا کامقابلہ کرسکیں، جیسے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ویسے ہی کرونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments