کرونا وائرس،سماجی فاصلہ رکھ کر وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، بل گیٹس

واشنگٹن:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ بہترین تشخیص اور سماجی فاصلہ رکھ کر عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے انتہائی امیر ممالک بھی دوچار ہیں، کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پر سکون رہنا چاہیے۔بل گیٹس نے کہا کہ جو ملک کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں،وہ چند ہفتوں میں اپنے راستے پر واپس آسکتے ہیں، کورونا کا سامنا کرنے کے لیے لوگوں کو پر سکون رہیں۔بل گیٹس کا کہناتھا کہ اگر بہتر اقدامات کیے جائیں تو 6 سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔بانی مائیکروسافٹ بل گیٹس نے مزید کہا کہ اگر حکومتیں بہترین طریقے سے ٹیسٹ کریں اور ملک بند کردیں اور عوام سماجی رابطے سے پر ہیز کریں تو 6سے 10 ہفتوں میں بہتر نتائج آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں