یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی ریلیف کمیٹی کی تشکیل
کوئٹہ:ڈائریکٹریٹ جنرل لیبر ویلفیئر بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں ایمرجنسی ریلیف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بلوچستان میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مزدوروں کے اعدادوشمار جمع کرکے میکینزم ترتیب دے گی تاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی غیر یقینی صورتحال میں ان مزدوروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔کمیٹی کے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر بلوچستان ہونگے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی،سیکرٹری بی ایل جی بی (لوکل گورنمنٹ)کمشنر مائنز لیبر ویلفئیر آرگنائزیشن, ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی,ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے,ہیڈ آف پروینشل آفس ورلڈ فوڈ پروگرام، سینئرمنیجر بی آر ایس پی، نمائندہ نادرا، نمائندہ بی-ٹویٹا (آئی ٹی),اور دوسرا کاپٹڈ ممبر شامل ہیں۔
Load/Hide Comments