کرونا وائرس کا مقابلہ: سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں پاک فوج طلب

اسلام آباد, ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے جو سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔کرونا کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سول انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔نوٹیفیکشن کے مطابق پاک فوج کے دستے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں