حب سے ہندو لڑکی اغواء، ملزم کے والد اور بھائی گرفتار
حب سے ہندو دوشیزہ کا اغواء پولیس نے واقعہ میں نامزد ملزم کے والد اور بھائی کو حراست میں لے لیا مغویہ اور ملزم کی تلاش جاری،ملزم شہر میں قلفی فروخت کرتا تھا اس حوالے سے حب سٹی پولیس کے مطابق حب شہر کے علاقہ لاسی روڈ کے رہائشی ہندو تاجر کشور کمار نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ روز سے اُسکی بیٹی پر انکا کماری غائب ہے اور اُنہیں شبہ ہے کہ اُنکی بیٹی کو طارق نامی نوجوان اغواء کرکے لے گیا ہے حب پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کے والد ولی محمد اور بھائی محبوب علی کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ میں نامزد ملزم شہر میں قلفی فروخت کرتا تھا اور اُسکا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے تاہم ملزم اور مغویہ کی تلاش میں پولیس چھاپہ مار رہی ہے۔
Load/Hide Comments