لاک ڈاؤن سے مزدور طبقہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، رؤف ساسولی
حب،جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ رہنماء رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن سے غریب و مزدور طبقہ افراد کو کھانے پینے کی پریشانی کا سامنا درپیش آرہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے حب ایک صنعتی شہر ہے یہاں پر ملک مختلف حصوں اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لوگ محنت مزدوری کرنے آتے ہیں اور مقامی لوگ بھی مزدوری کرتے ہیں خاص کر ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے محنت کشوں کے گھر کی عالم اس وقت ہی بہتر جانتا ہے لسبیلہ انتظامیہ،لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے تعاون طلب کریں اور حب وندر کے کارخانے دار مل مالکان اور گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کر کے شپ بریکرز کے ساتھ مل کر غریب وڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے لوگوں کی مدد کریں اور انہیں راشن سمیت دیگر روزمرہ ضروریہ اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے چکے ہیں اور اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کیلئے باہر نکلنے پر مجبور ہیں ساسولی نے مزید کہاکہ لسبیلہ و حب انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے اس حوالے سے تعاون طلب کرے تاکہ مل مالکان کے ساتھ ملکر ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والے غریب محنت کشوں کے گھروں میں لاک ڈاؤن کے دنو ں میں راشن دستیاب ہوں تاکہ وہ اپنے گھروں سے نکلنے کے بجائے اپنے بچوں کے درمیان رہ سکیں۔