دہشتگرد وہ ہیں جو بلوچوں کی سرزمین پربلوچوں کا خون بہایا،سردا ر اختر مینگل
پشاور: پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے و الے جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اخترجان مینگل نے کہا کے اس سرزمین پر40 سال سے پشتونوں کا خون بہایا گیا بتایا جائے ان کا گناہ کیا تھا پشتون تو 40 سال سے اس عذاب میں مبتلا ہیں ہم 70 سالوں سے اس کرب کو جھیل رہے ہیں بلوچستان کا کوئی ایسا علاقہ یا گاؤں شاید ہی بچا ہو جہاں پر حکمرانوں نے بچوں کو یتیم نہیں کیا ہو،بلوچستان میں ایسا بھی ہوا ہے کہ گاؤں کے گاؤں کو اجھاڑ دیا گیا ہو بلوچستان سے ہزاروں نوجوانوں کو لاپتہ کر دیا گیا ہے ہماری مائیں اور بہنیں اپنے بچوں اور اپنے پیاروں کی سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہیں اس ملک نے ہماری ماؤں کے سروں سے دوپٹے اورہمارے سروں سے ہماری پگڑی بھی اتار دی ہے پھر بھی ہم سے امید رکھی جاتی ہے اس جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں جس میں بلوچیت محفوظ ہو ملک توڑنے کے ذمہ دار کوئی سیاسی جماعت نہیں ایوب خان سے لیکر آج تک موجود فوجی حکمر ان ہی ملک کواس نہج تک پہنچانے کے ذمہ دار ہے 70 کی دہائی میں بلوچو ں او ر پشتونوں نے ملک کو نہیں توڑا بلکہ ملک کو انہی قوتوں نے توڑا ہے جن کی وجہ سے آج ہم سب یہاں موجود ہے بلوچ اور پشتون دہشتگرد نہیں دہشتگرد وہ ہیں جنہوں نے دہشتگردوں کو یہاں پر پناہ دی اوران کی مالی معاونت کی دہشتگرد وہ ہیں جو بلوچوں کی سرزمین بلوچوں کا خون بہایادہشتگرد وہ ہے جنہوں نے پشتونوں کی سرزمین کو قبرستان بنایاباچا خان میر غوث بزنجو سردار عطاء اللہ مینگل نواب اکبر خان بگٹی اورنواب خیر بخش مری جمہوریت کیلئے جھیل کاٹیں لیکن آج ہمیں کیا ملا ہمیں غدار کہا گیا آؤ حساب کرتے ہیں کون قرض دا ر ہے خیبر پختونخوا میں بھی کٹھ پتلی ہوگی بلوچستان کی بات کچھ اور راتوں رات پارٹی بنائی گئی اور مسلط کیا گیا نام نہیں ملا تو باپ کا نام رکھ دیا گیا


