قلات،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک بھائی جاں بحق دوسرازخمی
قلات؛قلات میں سنگداس کے قریب قومی شاہرا پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی قلات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر سے چھ کلومیٹر دور سنگداس کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی لیویز اہلکار محمد اکبر اور اسکا چھوٹا بھائی سعید احمد شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر لیویز اہلکار محمد اکبر زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گیا جبکہ زخمی سعید احمد کو ابتداعی طبی امداد کے بعد کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا پولیس سے ضرورری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیورکو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے