دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک بھی قرنطینہ کے لیے پیش
اکوڑہ خٹک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے حالیہ وبائی مرض کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ یہ وبا اللہ تعالیٰ کی جانب سے آزمائش ہے اور اس وبا کا تدارک رجوع الی اللہ نماز روزہ،توبہ استغفار،صدقات وخیرات اور اپنے جسم اور مال کی زکوٰۃ ادا کرنے سے ممکن ہوسکے گا، ہماری پارٹی سوشل میڈیا پر بھی اس موذی مرض کے متعلق آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے نیز ہم ریاست اور حکومت کوپیش کش کررہے ہیں کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک بھی قرنطینہ اور ہرقسم کی عوامی خدمت کے لئے پیش ہے،یہ فیصلہ حضرت مہتمم صاحب اورنائب مہتمم اورانتظامیہ نے میٹنگ میں مل کر کیا۔
Load/Hide Comments