ٹڈی دل کے یلغار روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، پشتونخوامیپ
کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشین کے علاقہ کاریزات‘بوستان‘ چرمیان سمیت جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں ٹڈے دل (ملخ) کے بڑے پیمانے پر ایک بار پھر یلغار کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے تاکہ مختلف فصلات اور باغات ان ٹڈے دل (ملخ) سے بچ سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ماہ پہلے بھی ٹڈے دل (ملخ) نے مختلف علاقوں پر حملہ آور ہوئے مگر اس وقت سردیوں کی وجہ سے شاید اتنا نقصان نہیں ہوا ہو مگر اب چونکہ گرمیاں آنے پر ہیں اور سرد موسم کا اختتام ہو رہا ہے تو ٹڈے دل (ملخ) کے انڈوں سے دوبارہ بچے پیدا ہورہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ ماہ چائینزماہرین اور پی ڈی ایم اے کے حکام نے بلخصوص علاقہ کاریزات‘بوستان‘ چرمیان‘ خانوزئی‘ رودملازئی اور گردونواح کے علاقوں کا تفصیلی جائزہ لیااور اب اس کے لئے مذکورہ بالا علاقوں کے لئے امدادی پیکج اور اس کے تدارک کے ادویات اسپرے مشین اور دیگر اشیاء بھی پی ڈی ایم اے کے دفتر پہنچائی گئی مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ جس علاقے کا چینی ماہرین نے جائزہ لیا اور اس کے لئے مختلف اسپرے اور مشینری بھیجی مگر اب وہ اسپرے اور دیگر آلات کسی اور جگہ منتقل کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ اگر مذکورہ بالا علاقوں میں ڈٹے دل (ملخ) کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پراس کے تدارک کے لئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو علاقے کے تمام باغات فصلات اور بلخصوص سیب کے لاکھوں پھل دار درخت سوکھ کر زمینداروں کی گزشتہ کئی سالوں کی محنت ضائع ہو جائے گی جس سے پورا علاقہ اور اس کے زمیندار شدید مالی بحران کا شکار ہونگے پارٹی پریس ریلیز میں حکومت اور پی ڈی ایم اے سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ چائینز ماہرین کے دورے اور اس کے بعد بھیجی گئی تمام مشینری اور آلات فوری طور پر ٹڈے دل (ملخ) کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے۔