کورونا وائرس، بلوچستان میں 186افرادکے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے شبے میں 1407افراد کے ٹیسٹ میں سے 1111میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی 110میں وائرس کی تشخیص جبکہ 186کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے تیار کی جانے والی روزانہ اعدادو شمار رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 23مارچ تک 1407افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 110مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 186افراد کے ٹیسٹ نتائج آنا ابھی باقی ہیں اسوقت بلوچستان میں کروناوائرس کے شبے میں 440افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں تفتان میں 390جبکہ دیہی ترقی اکیڈمی کوئٹہ میں 50افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ پی سی ایس آئی آر میں اسوقت کوئی بھی مریض نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتک کروناوائرس کے تصدیق شدہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے 234افراد کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جن میں سے 77میں کسی قسم کی کروناوائرس کی علامات نہیں پائی گئیں جبکہ دیگر کی بھی اسکریننگ کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں