کرونا وائرس، سندھ کے ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے، مراد علی شاہ کا وفاق کو خط
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پرقابو پانے تک سندھ کے ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت سندھ صوبے کے مالی وسائل سے ہر ماہ تین ارب روپے قرضوں کی مد میں کٹوتی کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے مگرصوبائی حکومت صوبہ سندھ محدود مالی وسائل کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کیے جانے انتظامات پر کھل کر خرچ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments