ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،کوشش ہے کہ وائرس زیادہ نہ پھیلے،شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے،ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کردئیے ہیں،پیرامیڈیکس کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،گلگت بلتستان میں ڈاکٹر اسامہ کی شہادت پر افسوس،تحقیقات کر رہے ہیں۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،جیسے جیسے بیماری کا پھیلاؤ بڑھتا ہے حکومت اس حساب سے اقدامات کرتی ہے،لاک ڈاؤن کرفیو کا دوسرا نام ہے،اپنے اقدامات میں سختی لارہے ہیں،ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،حکومت کی کوشش ہے کہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے،کورونا صورتحال میں ملک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،شہری احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سمیت چند کیسز اور بھی ہیں،سعید غنی کو آئیسولیشن میں جانا چاہئے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ٹرینوں کو بھی بند کردیا جائے،ہمیں میڈیکل سٹاف کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے،پیرا میڈیکس کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔گلگت بلتستان میں ڈاکٹر کی شہادت پر بہت افسوس ہے،ڈاکٹر اسامہ کی موت سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں،ڈاکٹر ظفرمرزا نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ کی موت کے معاملے میں کچھ عجیب عنصر بھی شامل ہے،کورونا کیسز میں ایسا نہیں ہوتا جیسے ڈاکٹر اسامہ کے کیس میں ہوا ہے۔