کورونا وائرس سے مرنے والے شہید،غسل اور کفن ضروری نہیں،علماء اسلامک مشن لندن
لندن:اسلامک مشن کے علماء نے کورونا سے انتقال کرنے والوں سے متعلق فتوی جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے شہید ہیں،غسل اور کفن ضروری نہیں،پولی تھن بیگ میں تدفین جبکہ نماز جنازہ تدفین کے بعد قبر پر پڑھی جائے۔ہنگامی حالات میں شریعت کے احکامات تبدیل ہوسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کے بارے میں یوکے اسلامک مشن کے علماء نے فتوی جاری کیا ہے کہ کورونا سے مرنے والے شہید ہیں،انہیں غسل دینے اور کفن پہنانے کی ضرورت نہیں ہے۔فتویٰ کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی پولی تھین بیگ میں تدفین کی اجازت ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی نماز جنازہ تدفین کے بعد قبر پر پڑھیں۔نماز جنازہ فرض کفایہ ہے چند لوگ پڑھ لیں تو کافی ہے۔وباء پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر زیادہ لوگ جمع نہ ہوں۔یوکے اسلامک مشن علماء کونسل سے جاری فتویٰ کے مطابق ہنگامی حالات میں شریعت کے احکامات تبدیل ہوسکتے ہیں