تفتنان میں حکومت ناکام، سیاست کا وقت نہیں، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، شہباز شریف

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان میں زائرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا گیا تفتان میں حکومت کی نااہلی سامنے آئی وہاں پر انتظامات کرنے چاہئے تھے نواز شریف نے مجھے کہا کہ آپ واپس جاؤ عوام کے لئے پیغام ہے کہ وہ اس مشکل سے نکل جائیں ملک میں 890کے قریب کیسز سے ہیں جاں ہتھیلی پر رکھ کر ڈاکٹرز نے لوگوں کی کدمت کی دیر آید درست آید پنجاب حکومت نے اقدامات اٹھا کر لاک ڈاؤن کیا معاشرے میں مختلف وجوہات کی بناء پر ایک تقسیم ہے وقت کا تقاضا ہے کہ اس صورتحال کو تبدیل کر کے ہم ایک قوم بن جاءٗں ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر ہم ایک قوم بن جائیں تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے ہمیں صاف بات کرنی ہوگی حکومت کو اچھے کاموں کی تعریف کرنا ہوگی کمزوریوں کو درست طریقے سے دور کرنے ہوں گے موجودہ صورتحال میں سیاست نہیں کرنا چاہئے اس وباء کا علاج یہ ہے کہ صرف احتیاط کرنا چاہئے کہ حکومت کی ہدایات پر بھرپور عمل کریں میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے اور چاروں صوبائی حکومتیں، نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری طور پر بیرون ممالک سے لایا جائے طبی عملہ کو حفاظتی کٹس دیا جائے عام ڈاکٹروں کو 10ہزار کٹس دے گی عام عوام کو ٹیسٹ کی مفت سہولت دی جائے فوری طور پر بیرون ملک سے وینٹی لیٹرز منگوائے جائیں لاک ڈاؤن کے بعد خوراک اور ادویات پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس کیلئے منصوبہ بندی کی جائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دی جائے 30سے 40لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائے وائرس کے اس دورانیہ میں غریب عوام کو 3000روپے ماہانہ دیئے جائیں تیل میں قیمتوں میں 70 روپے کمی کی جائے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں