نوشہروفیروز، رشتے کے تنازعے پر مسلح تصادم 6 افراد جاں بحق
نوشہروفیروز:صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں رشتہ کے تنازعے پر مسلح افراد نے حملہ کیاہے،جس کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واقعہ رات گئے ہالانی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں لاشاری میں پیش آیا،جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔گھر سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں محمد خان، ضمیر لاشاری،زاہد لاشاری، بچل لاشاری شامل ہیں جبکہ مرنے والے دو حملہ آوروں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے رشتہ کے تنازع کے سبب پیش آیا ہے
Load/Hide Comments