گھر سے باہر نکلنے والے کئی افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،کینیڈین وزیراعظم

ٹورنٹو:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق ایک پیغام میں کہا ہے کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں پر رہیں۔ ایسا نہ کرنے کے باعث وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ گھروں سے باہر رہنے والے افراد اپنے بوڑھے رشتے داروں سمیت کئی افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ گھروں پر رہیے اور زندگیاں بچائیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں