امریکا نے افغانستان کے لیے مالی امداد میں کمی کر دی

واشنگٹن:امریکا نے افغانستان کے لیے مالی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز افغانستان کا اچانک دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایک ارب ڈالر کی امداد کم کر دے گا اور 2021 بھی تقریبا اتنی ہی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے افغانستان کے لیے مالی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز افغانستان کا اچانک دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا ایک ارب ڈالر کی امداد کم کر دے گا اور 2021 بھی تقریبا اتنی ہی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن اس طرح کابل حکومت پر دبا بڑھا رہا ہے کیوں کہ امریکا اور صدر اشرف غنی کے مابین اختلاف رائے پیدا ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں