کورونا،نجیب زہری وڈھ پہنچنے کے بعد لانگ مارچ ملتوی کردیا
خضدار: کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے لیے اور قومی شاہراہ پر حادثات کے تدارک کے لیے سوشل ایکٹوسٹ نجیب زہری اور ان کے ساتھیوں کا کراچی سے شروع کیے جانے والا لانگ مارش ضلع خضدار میں داخل ہونے کے بعد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر ملتو ی کردیانجیب یوسف زہری اور اس کے ساتھی وڈھ پہنچنے پر ملک کی صورتحال کرونا وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی اور لاک ڈاون نافذ ہے، حکومتی اور انتظامی نمائندوں کی موجودگی میں چیرمین نجیب یوسف زہری نے لانگ مارچ کراچی ٹو کوئٹہ کو وڈھ میں پوسٹ پون کر دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصدبلوچستان کے عوام کی قیمتی جانیں بچانا ہے، میں نہیں چاہتا کہ بلوچستان کے عوام کی مزید جانیں قربان ہو
Load/Hide Comments