کرونا وائرس:وزیراعظم کاریلیف پیکیج،پٹرولیم قیمتوں میں15روپےکمی کااعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، سب سے زیادہ خطرہ ہمیں کرونا وائرس سے نہیں بلکہ خوف میں آ کر غلط فیصلے کرنے سے زیادہ خطرہ ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50ارب روپے رکھے ہیں دال کی کمی کے باعث پورٹ کھول دیئے گئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر میں 15روپے کمی کر دی گئی میڈیکل ورکرز کیلئے 50 ارب روپے مختص ہیں 100ارب روپے لاک ڈاؤن کی ایمر جنسی کیلئے رکھے گئے ہیں 25ارب روپے این ڈی ایم اے کے لئے رکھے ہیں تعمیرات اور صنعتوں کیلئے خصوصی پیکیج تیار کر رہے ہیں گندم خریداری کیلئے 280 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں اشیائے ضروری پر ٹیکسز انتہائی سطح پر کم کر دیں گے چائنا سے کوئی کیس نہیں آیا ایران نے صحیح طرح سے کنٹرول نہیں کیا تفتان بارڈر پر زائرین آ کر بیٹھ گئے ہم نے کوشش بھی کی کہ معاملہ کنٹرول کریں وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں