ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی اورنہ کبھی کریں گے‘مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی نہیں کی اورنہ کبھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات ن لیگ کے مرکزی صدر اور اپنے چچا میاں شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کے بعد ان سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائی کے بعد ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا سے ٹیلی فونک رابطے میں اپنی دادی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز نے چچا کی خیریت دریافت کرنے کے بعد ان سے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ حکومت آپ کی والدہ اور میری دادی کے انتقال کو بھی مستقل سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ذرائع کے مطابق بات چیت میں کہا کہ آپ کی اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کو بھی سیاسی رنگ دیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے اور نہ کبھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں