کرونا وائرس، تدارک کے لیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ سردست کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کے مال وجان کے فوری اور بروقت تحفظ کیلئے کروناوائرس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں مل جل کر اس کو ہرانا ہوگا. اس ضمن میں اس بیماری پر قابو پانے کا پائیدار حل اپنے روایتی رویوں اور سوچ واپروچ میں جدید انسانی ضرورتوں اور معاشرتی تقاضوں کے مطابق تبدیلی لانی سے مشروط ہے. گورنر یاسین زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کروناوائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسکا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم کروناوائرس کو مکمّل شکست دینے کیلئے عوام تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں. انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کہ تجارتی اور کاروباری مراکز کی بندش کے باعث تمام محنت کش طبقہ اس وقت کئی مشکلات سے دوچار ہے لہٰذا ان کے درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. اس لئے یہ بھی ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام مخیرحضرات اور خاصکر مالی استطاعت رکھنے والے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے غریب و مجبور بھائیوں کے بھرپور مدد و تعاون فراہم کرنے میں اپنا فریضہ ادا کریں. گورنریاسین زئی نے کہا کہ عوام میں کروناوائرس کے خلاف اجتماعی احساس اْجاگر کرنے، عوام کو ڈرانے کی بجائے ممکنہ خطرات سے خبردار رکھنے، اور اس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کومزید موثر بنانیکی اشد ضرورت ہے. گورنریاسین زئی نے اس بات یقین کا اظہار کیا کہ دنیابھر کے سائنسدان اور متعلقہ ماہرین سرگرم عمل ہیں اور بہت جلد کروناوائرس کی بدولت پھیلنے والی بیماری کا موثر علاج ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں