خضدار،لاک ڈاؤن، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
خضدارمیں لاک ڈاٶن تمام نقل حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی عاٸد۔ دو یا سے زیادہ افراد کے باہرگھومنے اور بیٹھنے کی ممانعت۔24 مارچ سہ پہر بارہ بجے سے 7اپریل بارہ بجے تک حکم کا اطلاق ہوگا تفصیلات کے مطابق لاک ڈاٶن خضدار کے عنوان سے ایک اعلامیہ اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے دفتر سے بجانب تحصیلدار خضدار، زہری۔ ناٸب تحصیلدار کرخ، مولہ، زیدی، باغبانہ جاری ہوا جس کے تحت چوبیس مارچ سہ پہر بارہ بجے سے سات اپریل سہ پہر بارہ بجے تک شہر سے اندر اور باہر تمام نقل و حرکت پر مکمل پابندی عاٸد کیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق شہر کے اندر ہرقسم کےاجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی، تمام سرکاری ونجی دفاتر بند رہینگے، دو یا دو سے زیادہ افراد کا باہر گھومنے یا بیٹھنے پر پابندی ہوگی جبکہ ایک خاندان سے ایک شخص ہی ضروریات کیلٸے باہر جاٸے گا نیز مریض کےساتھ ایک اٹینڈنٹ کو جانے کی اجازت ہوگی اور ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیہ میں فورس کو خضدار شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گٸی ہے۔ پابندی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں، واسا، میونسپل کارپوریشن، پی ٹی اے، پی ٹی سی ایل، محکمہ صحت اور واپڈا کو استثا حاصل ہوگا تاہم اعلامیہ میں صحافی اور میڈیا ورکرز کو استثنا حاصل ہونے کا زکر نہیں کیاگیا جن کو ایسے صورت حال میں بہرصورت فیلڈ میں رہنا ہوتاہے مگر ان کیلٸے کوٸی رعایت کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہے