زائرین کو لانے والے 4ڈرائیوروں میں کرونا وائرس کی تشخیص
کوئٹہ،قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے زائرین کو ملتان لانے والے بس ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ آگئی76 ڈرائیورز کی رپورٹ منفی، جبکہ 4 ڈرئیورز کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ تفتان سے زائرین کو بسوں کے ذریعے ملتان قرنطینہ سینٹر منتقل کرنے والے ڈرائیورز کی ٹیسٹ رپورٹس آگئی۔ زائرین کو 31 بسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جس کے 80 ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے ٹیسٹ کیے گئے۔ 76 کی رپورٹس منفی جبکہ 4 ڈرائیورز کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہیں جس پر چاروں مریضوں کو طیب ارگان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments