کرونا، بلوچستان میں مزید 2کیسز، تعداد 112ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 2افراد میں نوول کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد112ہوگئی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں ٹوٹل2015افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں 1437افراد مشتبہ پائے گئے جن کے سیمپلز لے لئے گئے جبکہ 1111افراد کے رزلٹس نگیٹیو آئے ہیں اس کے علاوہ 216افراد کی ٹیسٹس کے رزلٹ آنا باقی ہیں،ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دومزید افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے جس کے بعد صوبے میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد112ہوگئی ہیں۔محکمہ صحت کنٹرول روم برائے کورونا وائرس کے مطابق 110افراد میں سے 105شیخ زاہد ہسپتال جبکہ 5تفتان کورنٹائن میں موجود ہیں اس کے علاوہ دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن ان کی بیرون ملک سفر کاریکارڈ نہیں ہے،2مشتبہ کیسز سبی سے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں ڈی آرآر ٹی ریفر کرنے کے بعد شیخ زاہد ہسپتال ریفر کردیاگیاہے۔اسی طرح 30سیمپلز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور پی ڈی ایم اے ملازمین وآفیسران کے لئے گئے ہیں۔جبکہ تفتان بارڈر پرصرف ایک شخص داخل ہوا جن کی اسکریننگ کرکے تفتان قرنطینہ سینٹر منتقل کردیاگیا۔بلوچستان میں پہلا نوول کورونا وائرس کا پہلا کیس 3فروری2020ء کو رپورٹ ہوا جبکہ 110کیسز میں 96کوئٹہ جبکہ 14ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ صوبے میں باہر سے سفرکرکے آنیو الوں کی تعداد 87ہزار 8ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں