کورونا وائرس ایک روز میں اٹلی میں مزید 600 زندگیاں لے گیا

میڈرڈ/روم,کورونا وائرس ایک روز میں اٹلی میں مزید 600 زندگیاں لے گیا،جان سے جانے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی۔امریکی ٹی وی نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے اب تک23ڈاکٹر وں کی بھی زندگی جاچکی ہے۔دوسری جانب اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 435 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں