سپریم کورٹ ریاست کے جوڈیشل ستون کے طور پر آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، ترجمان

اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ ریاست کے جوڈیشل ستون کے طور پر آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی آئینی ذمہ داری ہے،کرونا وائرس کے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ غیر ضروری اسٹاف،پچاس سال سے زائد عمرافسران و ملازمین،خواتین کو گھر سے کام کی اجازت دی گئی ہے،سپریم کورٹ کے داخلی گیٹ پر سکریننگ کی جاتی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ہاتھ دھونے کے لیے سینیٹائزر لگائیں گئے ہیں،سپریم کورٹ کے بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے۔ ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دیتی رہے گی،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس ضروری کیسز سنتی رہیں گی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق صرف وکلاء عدالتوں میں آئیں،عوام عدالت آنے دے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں