باغات کو ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا جائے، اے این پی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ خانوزئی مرغہ زکریازئی گردونواح میں ٹڈی دل اسپرے کرکے باغات اور فصلات کو بڑی تباہی سے بچایا جائے این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو ترسیل شدہ ادویات اور اسپرے مشینوں سے بروقت اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کی واحد صنعت زراعت کو مزید نقصانات سے بچایا جائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ یقینا یہ ایک مشکل صورتحال ہے جب ایک طرف کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے اور پورے ملک کی طرح ہماراصوبہ بھی اس وبا کی لپیٹ میں ہے جسکا مقابلہ احتیاطی تدابیر اور پوری عزم سے ہی ممکن ہے دوسری جانب صوبے کے مختلف زرعی علاقے ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں ہے جس سے فصلات اورباغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنیکا اندیشہ ہے زراعت جو پہلے ہی بجلی کی ناروا اور خود ساختہ لوڈ شیڈنگ سے تباہی کے دہانے پہنچ چکالہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس سے نمٹنیکیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹڈی دل پر ادویات سیاسپرے کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو دئیے گئے اسپرے ادویات اور اسپرے مشین متاثرہ علاقوں میں پہنچاکربروقت اقدام کو یقینی بنایا جائیدرین اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں گزشتہ روز ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بادوباران اور اس کے نتیجے میں سروتی بند ٹوٹنے سے ہونیوالے نقصانات پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہرنائی میں شدید بادوباراں کے بعد سروتی بند بہہ جانے سے سیلابی پانی ہرنائی بازار اور محلوں میں داخل ہوئیں جس سے ہرنائی بازار میں دکانوں اوراملاک کو کافی زیان پہنچاہے محلہ اختر آباد محلہ جلال آبا د محلہ میانی اور دیگر آبادیوں میں سیلابی پانی گھروں کے اندر داخل ہونے سیکچے مکانات اور دیواریں زمین بوس ہوگئے اور قیمتی اشیاپانی کی نذرہوکر بہہ گئیحکومت اور پی ڈی ایم اے حکام متاثرین کی دادرسی کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کی نقصانات کے ازالے اورفوری امداد کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں