وینٹی لیٹر خریداری،محکمہ صحت کے کنسلٹنٹ نقاش مشکلات پیدا کررہے ہیں‘ شہاب ظفر بلوچ

کوئٹہ(انتخاب نیوز) فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صدر اور پرائیویٹ فرم گلوب ٹریڈرز کے سربراہ شہاب ظفر بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ بلوچستان کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور یہاں پر ضروری طبی سازوسامان کی شدید قلت ہے محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک کنسلٹنٹ نقاش نامعلوم وجوہات کی بناء پر مشکلات پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اسٹاک میں چین سے درآمد شدہ وینٹی لیٹر اور دیگر آلات ہیں انہوں نے یہ سامان دینے کی پیشکش کی ہے لیکن مذکورہ شخص کا اسرار ہے کہ وہ صرف امریکی اور یورپی سامان لیں گے جبکہ این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان خود چین سے یہ سامان خرید رہے ہیں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر فنڈز فراہم کردیئے ہیں لیکن ایک شخص کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور کرونا کی وجہ سے بڑی تباہی آئے گی انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے براہِ راست مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں