پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،3کھرب23ارب66کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مندی کا رجحان لوٹ آیا اور گذشتہ ہفتے کے آخری روزریکوری آئی تھی لیکن نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مارکیٹ پھرکریش ہوگئی جس کے بعدمارکیٹ کوسنبھلنے کے لئے ٹریڈنگ دو گھنٹے کے لئے معطل کردی گئی لیکن ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار اور29ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے28564.83پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 3کھرب23ارب66کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی59کھرب7ارب84کروڑ59لاکھ روپے سے گھٹ کر55کھرب84ارب18کروڑ23لاکھ روپے ہوگئی۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 1010.12پوائنٹس کی کمی سے12526.91پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1211.16پوائنٹس کے اضافے سے 20895.25پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز285کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ253کمپنیوں میں کمی اور 8 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا اس لحاظ سے 88.77فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 3کھرب23ارب66کروڑ36لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ لاک ڈاون کے باعث کاروباری حجم صرف 9کروڑ87لاکھ 88ہزار شیئرز تک محدود رہا جوگذشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 14کروڑ62لاکھ 9ہزارشیئرز زائد ہے۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 47.87روپے کے اضافے سے1408.58روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت33.35روپے اضافے سے 809.99روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے کولگیٹ پامولوکے حصص قیمت162.79روپے کمی سے2007.87روپے اور فلپ موریس کے حصص کی قیمت 145.54روپے کمی سے1795.11روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز، بینک آف پنجاب،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،ہیسکول پٹرول،فوجی سیمنٹ،لوٹی کیمکل،پاک پٹرولیم،پاک انٹر بلک اور جہانگیر صدیق اینڈ کمپنی کے شیئرز سرفہرست رہے۔