ملک میں کورونا کرفیو لگانا ممکن نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: قومی یکجہتی سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ہماری تعمیراتی صنعت متاثر ہو رہی ہے سندھ لاک ڈاؤن کے معاملے پر بہت آگے چلا گیا ہے ملک میں کورونا کرفیو لگانا ممکن نہیں اگر ہم نے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے کرفیو میں ٹائم دیا تو سب ایک ساتھ نکلیں گے جس سے کورونا کی روک تھام کے تمام مقاصد فوت ہو جائیں گے لہذا ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے کرفیو میں ہمیں خود لوگوں کو گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانی ہوں گی جس کیلئے ہمارے پاس افرادی قوت موجود نہیں ہے واضح رہے کہ مشترکہ پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس3بجے شروع ہو چکا ہے جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما اجلاس میں شریک ہیں، کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی –