وزیراعلیٰ بلوچستان دورہ سبی،کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل

سبی:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک خطر ناک مہلک بیماری ہے اس وائرس کا ختم کرنے کے لئے حکومت کا ساتھ دے حکومتی تدابیر پر عمل درآ مدکریں اپنی صحت اور مہلک بیماری کی روک تھام کے لئے فاصلے رکھنے کے ساتھ ساتھ صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں سبی سمیت بلوچستان بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدورو ں کو ریلیف پیکچ دینے کے لئے کام کررہے ہیں سوشل ویلفیئر ڈویلپمنٹ ڈپٹی کمشنر ز کو رجسٹریشن کے احکامات دیے گئے ہے آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاوس سبی میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچے تو کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ، ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل جواد احمد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پررکن سندھ اسمبلی و پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ میر نادر خان مگسی، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی کیپٹن (ر) پرویز چانڈیہ ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی، ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کیانی،ڈی ایس پی حسنین اقبال،ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر خان ناصر، اسسٹنٹ کمشنر سبی نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ارباب عنایت اللہ کانسی،ایس ڈی او بی اینڈ آر محمد خالد مشروف، سپریٹنڈنٹ کمشنر آفس راجہ افتخار الزماں کیانی، سپریٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر سبی عبدالصمد بنگلزئی،تحصیل دار سبی نصیر خان ترین،زیشان طاہر، فہیم احمد قریشی،سبی پریس کلب کے قائم مقام صدر میر سلیم گشکوری، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی،فنانس سیکرٹری طاہر عباس راشد گشکوری کے علاوہ محکمہ صحت لیویز پولیس کے آفیسران ومیڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈویژنل ہسپتال آمد پر سینیٹائیزر سلوشن سے ہاتھ دھوئے اور سول ہسپتال سبی، ہیلتھ اسکول اور لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاوس سبی میں قائم قرنطینہ سینٹرز کا معائنہ و جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی، ڈپٹی ڈی ایچ او و فوکل پرسن کورونا وائرس سبی ڈاکٹر عبدالقادر ہارون نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سبی میں کوروناوائرس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی سول ہسپتال سبی میں پیر امیڈیکل اسٹاف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ہم نے حفاظتی سامان لے کرقومی جذبہ کے تحت کام کررہے ہے تاکہ اس وباسے چھٹکاراحاصل کیا جاسکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر حفاظتی سامان کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ اسکول سبی میں قائم قرنطینہ سینٹر کا بھی معائنہ کیا اور کیے گئے اقدامات کو سراہا وریراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومتی اقدامات کا جائزہ لے سکوں نصیر آباد جعفرآباد کا دورہ کیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی کے سب مل کر اپنی ذمے داری پوری کررہے ہیں اسی طرز پر سبی میں بھی دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سبی میں بھی کمشنر سبی ڈویژن ٹیم ورک کی صورت کی وبا کا مقابلہ کررہے ہیں سبی کے پیرامیڈیکل اسٹاف ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت احتیاطی تدابیر ضروری سامان خرید ا جو ایک بہترین عمل ہے ہمیں اس موقع پر ایسے کام کرنے ہونگے جو ملک وقوم کے لئے مفید ثابت ہو سکیں وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت دنیا اس وبا کی لپیٹ میں ہے جو ایک انسان سے انسان تک پھیلتا ہے اس کی روک تھام کے لئے احتیاط میل ملاپ اور ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے گریز کریں تاکہ اس وبا کی روک تھام یقینی ہوسکے انہوں نے کہا کہ دس دن اگر ہم تھوڑا احتیاط سے کام کریں بازار جانے سے پرہیز کریں شہری اپنے گھروں میں رہیں دس دن میں کچھ نہیں ہوگا اس وبا سے جان بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی نصیر آباد جعفرآباد کی صورت حال کافی بہتر ہیں ہم نے تفتان اور کوئٹہ میں سخت اقدامات اٹھائے ہیں وہاں پر قرطینہ سینٹرز بھی قائم کیے ہے اور حفاظتی اقدامات اٹھاکر وبا سے مقابلہ کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کورونا وائرس قدرتی آفت ہے سبی سمیت صوبے بھر میں قرنطینہ سینٹر آئرلیشن وارڈز قائم کیے گئے ہے جو اچھے اور معیاری ہے جہاں پر ڈاکٹرز اور بنیادی سہولت میسر کی گئی ہے کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر لایا جاتا ہے تواس شخص کی ان سینٹرز میں مکمل اسکرینگ کی جاتی ہے اس قدرتی آفت سے ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے کمشنر ز ڈپٹی کمشنر سوشل ویلفیئر ڈویلپمنٹ کو ہدایات دیں ہے کہ ان کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ ان مزدوروں کی مالی معاونت اور راشن فراہم کیا جاسکے جس طرز پر وفاقی حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں ہم بھی اسی طرز پر مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں گے کسی کو بھی بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے آٹے کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کسی صورت آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو بھی مہنگے داموں فروخت کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سبی آمد پر سخت سیکورٹی کے اقدامات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں