کوئٹہ،بلوچستان مہم کے نوجوانوں نے سریاب روڈ میں کورنا وائرس کی روک تھام کیلئے مہم کا آغاز کردیا
کوئٹہ; بلوچستان مہم کے نام سے چند روز قبل نوجوانوں نے ایک آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا تھا اس مہم کا مقصد کوئٹہ کے عوام کو کورنا وائرس سے بچانے کیلئے آگاہی دینا تھا نوجوانوں پر مشتمل اس مہم کے کارکنوں نے سریاب کے علاقے کیچی بیگ سمیت دوسرے ملحقہ علاقوں میں جاکرلوگوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی انہوں نے لوگوں میں ماسک سینٹائزراور دستانے بھی تقسیم کئے اس مہم کا آغاز نوجوانوں نے اپنے مدد آپ کے تحت کیا
Load/Hide Comments