کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خا ن

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا،سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے، انکو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو انکے کارنامے سامنے آتے رہیں گے، سارے ملکر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور انکی چوری بچ جائے،اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، حکومت انکو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی،جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف جاری آپریشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھاکہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، یہ مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، خود انکا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے، یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں، مینار پاکستان پر دس جلسے کرلیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمیں عوام کی فکر ہے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے، وزیراعظم نے کہا ہم جلسہ نہیں روکیں گے، انکی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے، اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، حکومت انکو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی،۔ وزیراعظم نے مزیدکہا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے۔ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے، انکو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو انکے کارنامے سامنے آتے رہیں گے۔سارے ملکر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور انکی چوری بچ جائے،۔کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا،۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کک اور جوڈو کا ذکر بھی ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا میں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت ایکٹو ہو گئی ہیں، تحریک انصاف کے لوگوں کو اسی جنون کی ضرورت ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں