حکومت مشترکہ مفادات کونسل اور اے پی سی اجلاس فوری طلب کرے،سردار یعقوب ناصر
لورالائی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے تمام شریف میڈیکل کمپلیکس اور اتفا ق ہسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دینے کی پیشکش کی ہے لیکن ابتک حکومت مثبت جواب نہیں دے رہی انہوں نے کہا کہ حکومت مشترکہ مفادات کونسل اور اے پی سی اجلاس فوری طلب کرے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اہم اپوزیشن لیڈرز سے رابطے کر رہے ہیں اور اتفا ق رائے سیکوئی مشترکہ لا ئمہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائیگی کورونا وائرس ایک عالمی عافت ہے جو کہ پاکستان میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ اپنے پنجے گھاڑ رہا ہے اور ابتک مریضوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے ہمیں اور حکومت دونوں کو سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اگر پانی سر سے گزر گیا تو پھر کوئی پشیمانی کام نہیں ائیگی پاکستان ایک غریب ملک ہے ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہونگے اپوزیشن اور حکومت کورونا کے ایشو پر ایک پیج پر ہیں عوام حکومت اور طبی ماہرین کے ہدایات پر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ملک کو لاک ڈوان کرنے کی ضرورت پیش ائی تو حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کوئی فیصلہ کرے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ایک مشکل کی گھڑی میں ملک آنے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک خوش آئیند بات ہے لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک اور عوام کو مشکل میں کام آئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ملک کے صوبائی عہدے داران اور ضلعی صدور وائرس کے حوالے سے اگاہی مہم اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطے اور مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں