طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جائے، بی ایس او پجار
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے بلوچستان کے کالج اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا تھا لیکن اس موذی مرض کی وجہ سے کلاسز کا اجرا نہ ممکن ہوگیا جس سے طلبا میں تشویش پائی جاہ رہی ہے۔ طلبا کا وقت بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جاے جس سے ان کا وقت بچ جائے بیان میں مذید کہا کہ حکومتی اقدامات صرف بیانات کے حد تک محدود ہوچکے ہیں لاک ڈاون کا فیصلہ لینا اور اس کو نافذ نہ کرنا بھی کرونا وائرس کی پھیلنے کی وجہ بن رہی ہے صوبائی دارالحکومت میں سینکڑوں پرہویٹ ہسپتال موجود ہے لیکن کالجز اور اسکولوں کو قرنطینہ سنٹر ڈکلیئر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ہمارہ مطالبہ ہے کے سہولیات سے بھرپور ان پرائیویٹ اسپتالوں کے خدمات لئے جاے جہاں وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ بہت سارے مریضوں کے لیے جگہ بھی موجود ہے جن کالجز کو قرنطینہ سنٹر ڈکلیئرکیا گیا ہے ان میں پانی کا سہولیت بھی موجود نہیں۔