کورونا وائرس، گیس و بجلی کے بل معاف کیے جائیں، نواب ایاز جوگیزئی
کوئٹہ:پشتون قومی جرگہ کے کنونیئر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف خیرات اور صدقات مستحقین میں تقسیم کرنا یہ ایک جہاد ہے حکومت غریب مزدوروں کے گھروں پر گیس،بجلی بلز معاف کریں تاکہ غریب مزدور طبقے کو ریلیف ملے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخیر حضرات کو اس وقت غریب مزدورعوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکل آئیں تاکہ غریب مزدور شہر میں باہر نہ آئیں سرمایہ داروں نے اپنے بچوں کو تو محفوظ کیا ہے لیکن غریب مزدور باہر مجبور سے نکلتے ہیں تو یہ کورونا وائرس مزید پھیلے گا بلوچستان کے غریب عوام کو مدد کی ضرورت ہے کورونا وائرس کیخلاف خیرات،صدقات غریب مستحقین کو دینا یہ ایک جہاد ہے اور میں اپنی طرف سے غریب مزدوروں کیلئے 10لاکھ کا خوردنوش اشیاء دینے کا اعلان کرتا ہوں ہم نے ابھی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے عوام کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کرینگے حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ غریب مزدور طبقے کے گھروں کا بجلی،گیس بلز معاف کریں تاکہ غریب مزدور طبقے کو ریلیف ملے جو بین الاقوامی امداد آرہی ہیں بلوچستان میں انصاف کی بنیاد پر حقدار کو حق دیا جائے بلوچستان کے جیلوں میں قید جیلوں کے سزاء پورے ہیں صرف جرمانے رہتے ہیں ان کو فی الفور رہا کریں میرا عوام سے اپیل ہے کہ حفاظتی تدابیر استعمال کریں۔