کورونا وائرس، عوام میل جول سے گریز کریں، زبیدہ جلال
کوئٹہ:وفاقی وزیر دفاع پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے خطرناک صورتحال کاسامنا ہے عوام سے اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے مل جول اور حفاظتی تدابیر استعمال کریں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوروناوائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل چکاہے کوروناوائرس اب پاکستان میں بھی پھیل رہاہے جو خطرناک صورتحال ہے یہ وائرس ایک دوسرے سے میل جول سے پھیلتاہے لوگ کوروناوائرس کے حوالے سے بہت احتیاط کریں،گھروں میں رہیں۔
Load/Hide Comments