نیب اور نیازی گٹھ جوڑ وبا کے دنوں میں بھی جاری ہے، مولانا غفور حیدری
اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنر ل سیکر ٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک حکومتی اہلکار کی وجہ سے ایران سے پاکستان میں پھیلا۔عالمی وبا کی وجہ پورے ملک میں لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے غریب جو پہلے ہی کسمپرسی کے حالات میں تھے اب اپنی سفید پوشی کا بھرم بھی چھپا نہیں سکتے،مزدوروں کی اجرت 7 ہزار کی جائے،جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری حکومتی بوکھلائٹ کا ثبوت ہے،نیب اور نیازی گٹھ جوڑ وبا کے دنوں میں بھی جاری ہے،میر شکیل الرحمن کو باعزت رہا کیا جائے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس مشیر زلفی بخاری کی خواہش پہ پاکستان لایا گیا۔ایران سے آنے والے زاہرین کو وائرس کی موجودگی پہ بھی پاکستان لایا گیا جسکی وجہ سے آج پاکستان میں وبا کی وجہ سے سینکڑوں لوگ متاثر ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے اختلاف کے باوجود جماعت کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کی خدمات کی حکومت کو پیشکش کی مگر حکومتی وزرا اور مشیر بالکل نااہل ہے ایسے موقع پہ انکو خود اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے رابطہ کرکے اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی مرتب کرتے مگر حکومتی نااہلی کے باعث یہ نہ ہوسکا انہوں نے کہا ایسے موقعوں پہ ہم سیاسی اختلافات کو ذکر نہیں کرنا چاہتے مگرحکومت کی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہے جو انہوں نے ابھی تک نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے ملک لاک ڈاون ہے غریبوں کی حالت ابتر ہوگئی ہے ملکی معیشت کی وجہ سے غریب پہلے ہی بہت پریشان ہے حکومت کو مزدوروں کی اجرت تین ہزار کے بجائے سات ہزار رکھنی چائیے انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے کم از کم وبا کے دنوں میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی مگر حکومت اس وقت نہ صرف نالائق بلکہ نااہل بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی جماعتی سیاسی سرگرمیاں روک دی ہے مولانا فضل الرحمن نے اپنے تمام دورے اور پروگرام منسوخ کردئیے یے جبکہ انصار الاسلام اور الخیرٹرسٹ کے زیر اہتمام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کررہے ہیں۔