کابل،گرودوارہ پر مسلح افراد کا حملہ،11افراد ہلاک

کابل، گوردوارے پر حملے میں کم ازکم 25افراد ہلاک،ایک حملہ بھی مار ا گیا
کابل، افغان دارلحکومت کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر بدھ کے روز ہونیوالے حملے میں کم ازکم 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ بات ایک اہلکار نے کہی۔وزارت داخلہ کے ترجمان طارق کاریان نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے آج کے حملے میں 25شہری ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے اور افغان دارالحکومت کے وسط میں مندر سے 80افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ دولت اسلامیہ گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ایس آئی ٹی ای خفیہ گروپ کے مطابق دولت اسلامیہ گروپ نے وسطی کابل میں ایک سکھ ہندو مندر پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، جو افغانستان میں اقلیتی گروپوں کو ہدف بنانے والے شدت پسند گروپ کا تازہ ترین حملہ ہے۔ایس آئی ٹی ای کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، جو دنیا بھر میں جہادی نیٹ ورکس پر نظر رکھتا ہے، آئی ایس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو اس وقت مندر پر حملہ کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں