پاکستان: جون تک کورونا وائرس کیسز 2کروڑ ہونے کا خدشہ
کراچی:دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ اب یہ تعداد بڑھ کر1067کے قریب پہنچ چکی ہے۔اس وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد ت413 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 312 بتائی جا رہی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں 119 جبکہ خیبرپختونخوا میں 121 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کم از کم 20 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان ميں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے ليے کيے جانے والے حکومتی اقدامات کے ناکافی ہونے کے سبب ماہرين تشويس کا اظہار کر رہے ہيں۔ی ایک تحقیقی رپورٹ میں طبی ماہرين اور محققين نے خدشات کا اظہار کيا ہے کہ اگر حکومت پورے ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو قابو ميں رکھنے کے ليے ٹيسٹ نہیں کرواتی ہے تو اپریل کے وسط تک پاکستان میں اسی ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز ہو سکتے ہیں اور یکم جون تک یہ تعداد بڑھ کر بیس ملین تک پہنچ سکتی ہے۔اس تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت پھيلنے والے وبائی امراض کے دوران، کسی آبادی میں اصل متاثرہ کیسز لیب سے تصدیق شدہ کیسز سیآٹھ سے دس گنا زیادہ ہوتے ہيں۔