بلاول، مریم اور فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری

لاہور پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیے۔ پولیس کی جانب سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ن لیگ کےخواجہ سعد رفیق اور ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گی ہے۔اس سےقبل ن لیگ کے رانا ثناءاللہ کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، لاہور پولیس نے تمام رہنماؤں کوتحریری مراسلوں میں دہشت گردی کےخطرےسےآگاہ کیا ہے۔خیال رہے کہ کل پی ڈی ایم لاہور کے مینار پاکستان پارک میں جلسہ کررہی ہے جس میں اہم سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں